پاکستان کی وفاقی حکومت نے متعدد خلاف ورزیوں کے باعث بیرونِ ملک ملازمت فراہم کرنے والی 12 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے-
میڈیا رپورٹس کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کے خلاف کاروائی پاکستانی ملازمین سے کیے جانے والے معاہدے پورے نہ کرنے پر کی گئی ہے- |
![]() |
یہ کمپنیاں پاکستانی شہریوں کو بیرونِ ملک نوکریوں کا جھانسا دے کر پاکستان سے باہر لے جاتی تھیں اور انہیں وہاں بےیارو مددگار چھوڑ دیتی تھیں- BEOE نے ان کمپنیوں پر پاکستانی ملازمین کے ساتھ وعدے پورے نہ کرنے اور طے شدہ تنخواہ اور مراعات نہ دینے پر پابندی عائد کی ہے- اس کے علاوہ یہ کمپنیاں جعلی ویزے جاری کرنے میں بھی ملوث پائی گئی ہیں- اس پابندی کے بعد اب یہ کمپنیاں پاکستان سے بیرونِ ملک خدمات کے لیے ملازمین حاصل نہیں کرسکیں گی- پاکستانیوں کو بیرونِ ملک ملازمت فراہم کرنے والی ان 12 کمپنیوں میں سے 6 کا تعلق آذر بائیجان سے٬ 3 کا تعلق عمان سے اور 3 کا تعلق عراق سے ہے- |
![]() |
بلیک لسٹ کی جانے والی کمپنیوں کی فہرست: Shah International F/S LLC Nazar Motors LLC Lardak LLC ACV LLC Arkuita LLC Citizen Munawwar Latifi Shirka Ardh Al-Muheet Shirka Amwaj Ul-Bahar Shirka Seeufue Ul-Badar Catalyst Contract Trading Company Fourth Union Reconstruction LLC Dar Ul Riyan International LLC |
بدھ، 26 فروری، 2020
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری - غیر ملکی کمپنیاں دھوکہ نہیں دے سکتیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)



کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.