لاہورہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے کو جواب داخل کرانے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے وڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لئے متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس سے وقت اور پیسے کے ضیاع کے ساتھ فحاشی بھی عام ہو رہی ہے۔ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے اقدامات نہیں کیے گئے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیوز نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
بدھ، 4 مارچ، 2020
ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سے 2 ہفتے میں جواب طلب
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.