کراچی کی سیشن کورٹ نےاےٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث چینی باشندےکو 6سال قیداورجرمانےکی سزاسنادی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےسیشن جج جنوبی امجد علی بھائیو نےآٹومیٹک ٹیلز مشین (اے ٹی ایم اسکینڈل) کیس کافیصلہ سناتےہوئےجرم ثابت ہونے پر چینی باشندے لیولینن کو 6 سال 3ماہ قید کی سزا سنائی۔
اس کےعلاوہ عدالت نےمجرم کو 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنےکابھی حکم دیا۔
چینی باشندے لیولینن پر ڈیفنس میں اےٹی ایم سے ڈیوائسز لگا کرٹرانزیکشن کرنےاورمختلف اے ٹی ایمزسےڈیٹا چوری کرنے کاالزام تھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ برس اے ٹی ایم اسکمنگ کےذریعےفراڈ کی وارداتوں کاانکشاف ہوا تھا جس میں کئی شہریوں کا ڈیٹا ہیک کرکے ان کے اکاؤنٹ سے رقوم چرائی گئی تھیں۔
صارفین اوربینکوں کی شکایات پرایف آئی اے نے فوری ایکشن لیا تھا اورکراچی کےنجی بینک میں اسکمنگ لگاتے ہوئے 2 چینی باشندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.