امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن منگل کے روز کیلفورنیا میں اپنے حامیوں کے مجمع سے خطاب کے موقع پر اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں غلطی سے خلط ملط کر بیٹھے۔انہوں نے پہلے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے مجمع سے مخاطب ہو کر کہا کہ "یہ میری چھوٹی بہن ویلری ہیں" ... اس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کا ہاتھ پکڑ کر بآواز بلند کہا کہ "یہ میری اہلیہ ہیں"۔ تاہم بائیڈن نے فورا ہی اپنی غلطی کو جان لیا اور پھر مجمع کو بتایا کہ ان دونوں خواتین نے اپنے کھڑے ہونے کی جگہ ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل کرلی۔ اس کے بعد سابق نائب صدر نے ایک بار پھر تعارف کراتے ہوئے کہا کہ "یہ میری اہلیہ ہیں اور یہ ہیں میری بہن" ... اس موقع پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ممکنہ امیدوار کے حامیوں کی زوردار ہنسی کی آوازیں گُونجیں۔
بدھ، 4 مارچ، 2020
سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں گڑبڑا گئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.