Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

وزیراعظم عمران خان سے سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلطان کی ملاقات

اسلام آباد: (02 مارچ 2020) وزیراعظم عمران خان سے سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالدبن سلطان نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر اظہار خیال کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعلقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کو اقتصادی تعاون فراہم کیا۔
ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع نے سعودی قیادت کا اہم پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.