Popunder ads

Breaking

منگل، 3 مارچ، 2020

مکہ مکرمہ کی مسجد میں ایک پاکستانی کی لاش برآمد، افسوس ناک خبر آ گئی

الشرائع پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک کمپنی کی مسجد میں پاکستانی تارک وطن مردہ پایا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ الشرائع محلے کے مخطط 5 میں پیش آیا جہاں ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے مسجد بنا رکھی ہے۔
پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے پہلے ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، طبی ٹیم نے ابتدائی معائنے کے بعد مذکورہ شخص کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد لاش کو کنگ فیصل اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد اس کے نتائج سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب جدہ میں بھی ایک اپارٹمنٹ سے ایک بھارتی تارک وطن کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تارک وطن کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے۔ کیس ممکنہ طور پر خودکشی کا لگتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.