راک اسٹارعلی ظفر کاکہنا ہے کہ بھائی تین چار دن سے سویا نہیں ہے، ابھی بھی نہیں سوؤں گا جب تک آپ کے لیے پی ایس ایل ترانہ تیار نہ ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعلی ظفر نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں سب کی ویڈیوز سے بہت متاثر ہوا ہوں، آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے اتنا سارا پیار اور ڈانس بھیجا ہے۔
UPDATE ! Video aa rahee hai. #bhaeehazirhai #cricket #anthem #pakistan pic.twitter.com/dHjK2xfsw6
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 28, 2020
راک اسٹار نے کہا کہا ایڈیٹرز آئے ہوئے ہیں، کل کی رات بھی لگی، اس ویڈیو کے لیے دو دن میں بھی شوٹ کرتا رہا، اپنے کالج اور دوسرے کالج میں جتنا میں ڈانس کر سکتا تھا پوری جان مار دی ہے۔
Kataazzzz! ⚡️ Ye lo first look phainka! #bhaeehazirhai pic.twitter.com/g5p13nyUMC
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 29, 2020
انھوں نے ویڈیو پیغام کے آخر میں بتایا کہ کوشش پوری ہے کہ اتوار کی شام (یعنی آج) تک آپ کی خدمت میں یہ ویڈیو پیش کی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.