Popunder ads

Breaking

بدھ، 4 مارچ، 2020

ڈرامہ’عہد وفا‘ سینما میں دیکھنے کیلئےایڈوانس بکنگ کا آغاز

ڈرامہ ’عہد وفا ‘ کی آخری قسط کو سنیما گھروں میں 14 مارچ کو پیش کیا جائے گا جس کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا ۔
کراچی کے ایٹریم سنیما نے سماء ڈیجیٹل کو اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ’ ڈرامہ ’عہدوفا‘ کی آخری قسط کے لیے ایڈوانس بکنگ کا آغاز کل بروز بدھ سے ہوگا‘جبکہ سنیپکس سنیما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایڈوانس بکنگ کے آغاز کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب نیوپلکس سنیما کی انتظامیہ نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ’ہمارے پاس ڈرامہ کے حوالے سے تاحال شیڈیول تیار نہیں کیا گیا ہے‘۔
گزشتہ دنوں ڈرامے کے ہدایتکار نے سیفی حسن اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ڈرامے کی آخری دو قسطوں کو ایک ساتھ سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ’ڈرامہ کی شوٹس مکمل ہوچکی ہیں جو 26 قسطوں پر مشتمل ہے اور مزید کوئی نئے شوٹس نہیں کئے جائیں گے، ڈرامے کو ایک ہفتے کے وقفے کے بعد آخری دو قسطوں کو ٹی وی پہ نشر کرنے سے قبل سینما گھروں میں ایک ساتھ پیش کیا جائے گا‘۔
ڈرامے ’عہد وفا‘کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کیا جاچکا ہے جبکہ ٹریلر میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا پاکستانی میجر (ہمایوں سعید) سے مکالمہ بھی دکھایا گیا ہے جب کہ ڈرامہ کے دل کو چھو لینے والے مناظر کو بھی ٹریلر کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ڈرامہ ’عہد وفا ‘آئی ایس پی آر اور ایم ڈی پروڈکشن کی پیشکش ہے جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے ، ڈرامہ کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے کی تحریر مصطفیٰ آفریدی کی ہے جبکہ ڈرامہ کے ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔
ڈرامہ کی کاسٹ میں اداکار عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.