Popunder ads

Breaking

پیر، 2 مارچ، 2020

’نواز شریف کو لانے کے لیے برطانیہ کو خط لکھیں گے‘

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھنے جا رہی ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجی ہے۔ ’وفاقی حکومت برطانیہ کو خط لکھنے جارہی ہے جس میں برطانیہ سے کہا جائے گا کہ ان (نوازشریف) کو وہاں سے ڈی پورٹ کیا جائے۔ اور اگلے ہفتے متعلقہ محکمے یہ خط لکھیں گے۔‘
مزید پڑھیںنواز شریف کے پاس اب کیا آپشنز ہیں؟‎Node ID: 440531نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہNode ID: 461241نواز شریف کی ضمانت: ’حتمی فیصلہ عدالت کا ہی ہوگا‘Node ID: 461296فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین اور قانون میں ایسے افراد کو واپس لانے کے لیے جو طریقہ کار ہے حکومت اس کو اختیار کرنے جا رہی ہے۔ـ
نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے مشیر اطلاعات نے کہا کہ ’ان کی بیماری ایک فکس میچ تھا جو مختلف میڈیا ہاؤسز کے ساتھ مل کر کھیلا گیا، اور سنسنی پھیلا کر  بار بار یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اگر حکومت اور عدالت نے اجازت نہ دی تو نواز شریف کی جان جا سکتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اِس فکس میچ میں حصہ ڈالنے والے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے۔
ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع نہیں کرائی۔ ’نواز شریف کو واپس لانے کا وقت آن پہنچا ہے۔‘
نواز شریف گذشتہ برس نومبر میں لندن گئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)خیال رہے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف گذشتہ برس نومبر میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے۔ رواں سال 25 فروری کو پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر قانونں راجہ بشارت نے کہا تھا کہ عدالت نے نواز شریف کو آٹھ ہفتے کی ضمانت دی تھی اور عدالت کے فیصلے میں طے تھا کہ جب تک پنجاب حکومت کوئی فیصلہ نہیں کرتی ان کی ضمانت میں خود بخود  توسیع ہوتی رہے گی۔
’نواز شریف کو آٹھ ہفتوں کے بجائے سولہ ہفتے ملے تاہم آج تک لندن میں مقیم نواز شریف کسی اسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔‘ صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ مسلسل رپورٹس مانگنے کے باوجود رپورٹیں جمع نہیں کرائی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.