Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

سائرہ اور شہروز سبزواری کی طلاق ہو گئی

ویب ڈیسک — 
پاکستان ٹی وی کی فنکار جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق دونوں فن کاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کی گئی ہے۔
شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دونوں نے زندگی کے آٹھ برس ایک ساتھ گزارے تھے۔
سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کی خبریں پہلی مرتبہ دسمبر 2019 میں سامنے آئی تھیں۔ لیکن کسی کی جانب سے بھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی جب کہ شہروز کے والد اور ٹی وی کے نامور فن کار بہروز سبزواری نے باقاعدہ ان خبروں کی تردید کی تھی۔
شہروز سبزواری کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام میں باہمی رضا مندی سے علیحدہ رہنے کی خبر دی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے، طلاق نہیں۔
تاہم اب دونوں فن کاروں کی جانب سے باقاعدہ طلاق کی تصدیق کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں فن کاروں کی جانب سے اس حوالے سے پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.