Popunder ads

Breaking

اتوار، 1 مارچ، 2020

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق ہوگئی

طویل عرصہ سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے اداکار جوڑے شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں باضابطہ طلاق ہوگئی، فلم اور ٹی وی سے وابستہ دونوں معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اعلان کردیا۔
معروف اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ’انہوں نے اور سائرہ نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ یہ بہت ہی مشکل ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ اپنی بیٹی کیلئے بہترین والدین بنیں تاکہ وہ اپنے حصے کا وہ پیار اور عزت حاصل کرپائے جس کی وہ مستحق ہے‘۔

شہروز سبزواری نے اپنے پیغام میں عوام اور میڈیا سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
شہروز سبزواری کی طرح اداکارہ سائرہ یوسف نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایسا ہی ایک پیغام جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف میں طلاق کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم شہروز نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے علیحدگی کا اعتراف کیا تھا۔
شہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ میں گزشتہ سال جون میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم دونوں نے باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان 29 فروری 2020ء کو کیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.