Popunder ads

Breaking

جمعہ، 6 مارچ، 2020

جرمنی کا گرم موسم سرما

یورپی یونین میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے مبصر ادارے کوپرنیکس نے بتایا ہے کہ رواں موسم سرما بلاشبہ تاريخ کا گرم ترین قرار دیا جا سکتا ہے۔ دسمبر سن 2019 سے فروری سن 2020 تک یورپی براعظم میں اوسط درجہٴ حرارت 3.4 گری سینٹی گریڈ رہا۔ یہ سن 1981 اور سن 2010 میں ریکارڈ میں لائے گئے اوسط درجہٴ حرارت سے بھی زیادہ خیال کیا گیا ہے۔
جرمنی میں موسم سرما ميں گرم ترین درجہٴ حرارت سن 2015 /16 میں ریکارڈ کیا گیا تھا اور وہ 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ یورپی براعظم کے شمالی اور مشرقی ممالک میں درجہٴ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے۔ اس باعث کئی ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر بھی ہوئیں۔
ایسا ہی جرمنی کا موسم سرما تھا۔ اس یورپی ملک میں سرمائی موسم کے گرم ہونے کا ملال قریب قریب سبھی شہریوں کو رہا اور کئی علاقے کے لوگ اور بچے برفباری کو ترستے رہے۔ بعض اوقات ایسی صورت حال پیدا ہوئی کیونکہ کچھ زور دار سمندری طوفان بھی جرمن علاقوں میں داخل ہوئے لیکن اُن کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں نہیں پہنچيں۔ اس وجہ سے بارشیں تر ہوتی رہیں لیکن برف نہیں گری۔
یورپ بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زرعی شعبے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کو پریشانی ہے کہ اگر موسمی صورت حال ایسی ہی رہتی ہے تو وہ موسم سرما میں کاشت کی جانے والی فصلیں اگانے سے محروم رہ سکتے ہیں۔ ایسا ہی پھل اور سبزیاں اگانے والے کسان محسوس کرتے ہیں۔
ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ رواں موسم سرما کے دوران جرمن وائن پیدا کرنے والے کسان 'آئس وائن‘ کی پروڈکشن سے محروم رہے ہیں۔ آئس وائن ایک نایاب قسم کی سرخ شراب تصور کی جاتی ہے جو پودے کے ساتھ لگے اُن انگوروں سے تیار کی جاتی ہے، جن کا جوس شدید سرد موسم میں برف بن جاتا ہے۔ انگور کی بیل کے ساتھ لگے سرخ انگوروں کو منجمد ہونے کے لیے منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ درکار ہوتا ہے۔ منجمد انگوروں کی شراب جاپان میں بہت پسند کی جاتی ہے۔ اس کی پروڈکشن بہت ہی محدود سطح پر کی جاتی ہے۔
ایلیٹ ڈگلس (ع ح ⁄ ع ب)
ویڈیو دیکھیے 02:18 جرمنی میں موسم سرما میں برفباری کیوں نہ ہوسکی؟
بھیجیے Facebook Twitter google+ Whatsapp Tumblr Digg stumble reddit Newsvine
پیرما لنک https://p.dw.com/p/3Yeqh
جرمنی میں موسم سرما میں برفباری کیوں نہ ہوسکی؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.