Popunder ads

Breaking

اتوار، 8 مارچ، 2020

9:41 AM

گوگل کا خواتین کے عالمی دن پر زبردست خراج تحسین، ڈوڈل تبدیل کردیا

کیلیفورنیا (92 نیوز) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سرچ انجن گوگل نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔، گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا۔
سرچ انجن گوگل کی ویڈیو میں مردوں کے شانہ بشانہ دنیا کا مقابلہ کرنے والی خواتین نمایاں ہیں۔

9:37 AM

ڈیرن سیمی کی سکیچ تیار کرنے والے مداح سے ملاقات، تحفے سے نواز دیا

لاہور (این این آئی) پاکستان سْپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈیرن سیمی کے مداح شاہ خان نے انہیں اسکیچ بطور تحفہ پیش کیا۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے ملاقات کے دوران لی گئیں تصویریں شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے شاہ خان سے ملاقات کی اور اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی دی ہے۔اس سے قبل متعدد بار مردان سے تعلق رکھنے والے سیمی کے باصلاحیت مداح کیجانب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا تاہم
گزشتہ روز ڈیرن سیمی نے صارف سے شاہ خان کا ایڈریس معلوم کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بھی شاہ خان سے ملنا چاہتے ہیں۔ اپنے پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور باصلاحیت بچے سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
9:34 AM

ڈیرن سیمی کی قمیص شلوار میں تصویریں وائرل

ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کی پاکستان کے قومی لباس میں تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ڈیرن سیمی نے سفید قمیص شلوار میں ملبوس تصویریں اور ویڈیو اپلوڈ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔٫
View this post on Instagram
Love and be loved. God almighty is the greatest. . . . #clarasboy #straightouttadugard #88special #cricketer #ambassador #chocolateman #fashion
A post shared by daren (@darensammy88) on Mar 4, 2020 at 11:24pm PST
ڈیرن سیمی کے مداحوں کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی، ساتھی کھلاڑی شعیب ملک نے بھی ڈیرن سیمی کی شیئر کردہ تصویروں پر کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
زندگی بہتر ہے کا کیپشن دیتے ہوئے ڈیرن نے ایک ویڈیو شیئر کی۔
View this post on Instagram
Life’s Good
A post shared by daren (@darensammy88) on Mar 4, 2020 at 5:59am PST
واضح رہے کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ نے ڈیرن سیمی کو دوران ایونٹ ہی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر کوچ بنادیا۔ ٹیم کی قیادت وہاب ریاض کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ محمد اکرم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر کرکٹ بنادیا گیا ہے۔
9:32 AM

لاہور قلندرز میدان کے سکندر ٹھہرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چاروں شانے چت کر دیا

لاہور(این این آئی)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے 99رنز کا ہدف 49 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کی یہ ایونٹ میں دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل بھی لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ تجربہ کار اسپنر سمت پٹیل کی شاندار بالنگ کی
بدولت مہمان ٹیم کے ابتدائی چھ بلے باز محض 6 اوورز میں 21کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ جیسن رائے6، شین واٹسن صفر، احمد شہزاد 9، کپتان سرفراز احمد 1جبکہ اعظم خان اور بین کٹنگ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔سمت پٹیل نے 4 اوورز پر مشتمل اپنے کوٹہ میں 5رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں، جس میں ایک میڈین اوور بھی شامل ہے۔آٹھویں نمبر پر میدان میں اترنے والے سہیل خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وہ واحد بلے باز تھے جنہوں نے حریف بالرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی۔ انہوں نے پہلے محمد نواز اور پھر زاہد محمود کے ہمراہ بالترتیب 29 اور 34 رنز کی شراکت قائم کرکیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مجموعہ 90 کے پار لگایا۔سہیل خان نے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 32 رنزکی اننگز کھیلی۔ زاہد محمود 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد نواز 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران فواد احمد4 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی اور فرزان راجہ نے 2،2 جبکہ سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور سہیل اختر پرمشتمل لاہور قلندرز کی اوپننگ جوڑی 32 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ فخر زمان 20 اور سہیل اختر5رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو محمد نواز نے آؤٹ کیا۔تیسری وکٹ کے لیے محمد حفیظ اور بین ڈنک کے درمیان68 رنز کی ناقابل شکست شراکت نے میزبان ٹیم کو فتح دلادی۔ لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 11.5اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔محمد حفیظ 39ا ور بین ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔میچ میں شاندار بالنگ کرنے پر سمت پٹیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آج آٹھ مارچ بروز اتوار کو ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 2میچز کھیلے جائیں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔
9:31 AM

پی ایس ایل فایئو: لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز رواں ایونٹ میں اب تک دو میچ ہی جیتے ہیں اور ان کی دونوں فتوحات دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ہیں۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔
قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔
6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔ یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین اسکور ہے۔
سہیل خان، زاہد محمود اور محمد نواز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا اور سہیل خان 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سمت پٹیل نے 4، شاہین آفریدی اور راجہ فرزان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
99 رنز کے معمولی ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو بھی بیٹنگ میں تھوڑی مشکل آئی کیوں کہ بارش کی وجہ سے گیند بہت زیادہ ٹرن ہورہا تھا۔ قلندرز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب فخر زمان 20 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سہیل اختر بھی 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بین ڈنک اور محمد حفیظ نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ہدف باآسانی 11.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ محمد حفیظ 39 اور ڈنک 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل آج راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت اسلام آباد کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
لاہور اب تک کھیلے گئے اپنے 6 میچوں میں سے صرف 2 میں کامیابی حاصل کر سکا ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن کوئٹہ بھی اس سال آف کلر ہے اور 8 میچوں میں 6 پوائٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے آئیں، پچھلے میچ میں بھی لاہور نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔
9:29 AM

لاہور قلندرز کے لیے خوش قسمت کہلانے والے بچے کے ساتھ حفیظ کی ویڈیو وائرل

پی ایس ایل فائیو کے 21ویں میچ میں  کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے خلاف کامیابی کے فوری بعد ہی  محمد  حفیظ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہور قلندرز نے دوسری کامیابی اپنے نام کی میچ کے بعد لاہور قلندر کے پلئیر محمد حفیظ کی کمسن بچے کو گلے لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد حفیظ بچے کو گلے لگا رہے ہیں اور کمسن بچہ کہہ رہا ہے کہ ’لاہور قلندرز چیمپئن۔‘ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو اب تک 16 ہزار سے زائد افراد پسند کرچکے ہیں۔
Qalandars' lucky charm 💚#HBLPSLV #LQvQG pic.twitter.com/sOSj7XoLJ7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2020
آج کے ہونے والے سنسنی خیز میچ میں محمد حفیظ نے نا قابل شکست 39 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروادیا۔ جبکہ حفیظ کی اننگ میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے۔
یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی شکستوں کے بعد مذکورہ بچے کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بچے کو میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں مدعو کیا گیا تھا۔
اس سے قبل بھی جب بچہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچا تھا تو لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی آج پھر بچے کی آمد پر قلندرز کامیاب ہوئی، پاکستان سپر لیگ کے ٹویٹر پر بچے کو ’خوش قسمت‘ کہا جارہا ہے۔
9:27 AM

عہد وفا کے گرینڈ فنالے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے بنائے گئے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شائقین بک اِٹ نا اور دیگر سینماں کی ویب سائٹس سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔دوسری جانب عہد وفا کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ایم ڈی پروڈکشنز اور آئی ایس پی آر کی اس مشترکہ پیشکش کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے بعد عہد وفا کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 27 فروری کو سہ پہر 3 بجے عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفا کی داستان ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس غیرروایتی ڈرامے کے اچھوتے موضوع، جاندار اداکاری اور سماجی حقائق کی عکاسی نے عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو چار چاند لگا دیے۔سینما گھروں میں عہد وفا کی آخری 14قسط مارچ 2020 کو دکھائی جائے گی جب کہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔

9:26 AM

فیروزخان نے شوبزکوخیرباد کہہ دیا

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔
ڈرامہ سیریئل خانی سے بے حد مشہورہونے والے اداکارفیروزخان نے کچھ عرصے قبل اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہت سے مداح افسردہ ہوگئے تھے تاہم انسٹاگرام بند کرنے بعد ان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا تھا کہ “یہ روحانی سفرآپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اورآپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔”
تاہم اب اداکارنے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرمداحوں کے لیے ایک پیغام لکھا جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے مداح میری جانب سے آنے والے بیان کا انتظارکررہے ہیں تو ان کے لیے اعلان یہ ہے کہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زندگی صرف خدا کوراضی کرنے میں ہے، فیروزخان
اداکارنے مزید کہا کہ اگرضرورت پڑی تو وہ وہ اب اداکاری محض اسلام کی تعلیمات کے لیے ہی کریں گے۔ اداکار نے اس کے علاوہ اپنے مداحوں سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
اس سے قبل اداکارنے میڈیا پرچلنے والے عورت مارچ سے متعلق بھی ایک ٹوئٹ شیئر کی اور لکھا کہ جو حق ہے وہ سچ ہے۔
9:24 AM

ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ اور امان اللہ کے اہلخانہ کے درمیان قبرکی جگہ کا تنازع

نجی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے امان اللہ کے اہلخانہ کو 3 قبروں کی جگہ دینے سے انکار کر دیا۔
امان اللہ کے اہلخانہ کا مؤقف تھا کہ امان اللہ کا مزار بنانا چاہتے ہیں لہذا 3 قبروں کی جگہ درکار ہے، امان اللہ خان بڑے فنکار تھے، قبرستان کے وسط میں جگہ مزار کے لیے جگہ درکار ہے۔
امان اللہ کی تدفین کیلیے جگہ کے معاملے پر وزیرا اطلاعات پنجاب فیاض الحسن اور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزار بنانا ہے تو قبرستان کے کونے میں جگہ لے لیں۔ مزار کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کی حدود سے باہر جتنی جگہ چاہیں لے لیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے معاملے کی اطلاع ملنے پر قبرستان پہنچ کر معاملہ سلجھانے میں مدد کی۔ اس دوران فیاض الحسن چوہان اور صدر ہاوسنگ سوسائٹی ڈاکٹر احمد کے درمیان بھی تکرار ہوئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا امان اللہ پاکستان کا بڑا نام ہے۔ میرا حکم ہے کہ قبر کی کھدائی فورا شروع کی جائے۔ صدر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی نے صوبائی وزیر کو جواب دیا کہ ہمیں حکم نہ دیں۔ ہم اپنا کام کرنا جانتے ہیں۔
فیاض چوہان نے صدر ہاؤسنگ سوسائٹی سے کہا کہ قبر کی کھدائی شروع نہیں کرو گے تو تمہارے خلاف ایکشن لوں گا۔ نمازہ جنازہ کا وقت قریب آنے تک جھگڑا چلتا رہا اور بعدازاں سوسائٹی انتظامیہ دو قبروں کی جگہ دینے پر رضامند ہو گئی۔ فیاض چوہان کے کہنے پر امان اللہ خان کی قبر، دو قبروں کی جگہ پر بنائی گئی اور پھر ان کی تدفین کی گئی۔
خیال رہے کہ معروف کامیڈین امان اللہ خان گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔