Popunder ads

Breaking

جمعہ، 4 اکتوبر، 2019

چونیاں واقعے میں گرفتار ملزم سلیم شہزاد

noraiz-nazir
چونیاں واقعے میں گرفتار ملزم سلیم شہزاد نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ اسے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور زیادتی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا استاد تھا۔ملزم سلیم شہزاد نے انکشاف کیا کہ اس کا استاد حبیب اللہ 12سال تک اس کے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔اور پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو خود جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے آر پی او سہیل حبیب تاجک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس متعلق دی گئی معلومات سے سراغ لگاتے ہوئے متعلقہ علاقے کے پولیس افسران کے ساتھ مل کر بدھ کے روزچونیاں اور قصور میں کریک ڈاؤن آپریشن کیا اور چونیاں کی ایک فیکٹری سے حبیب اللہ نامی شخص کو گرفتار کیا۔سہیل حبیب نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ بھی پولیس نے چار مزید افراد کو حراست میں لیا ہے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسز میں ملوث ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم لاہور ہائیکورٹ کی کینٹین میں تندورچی تھا اور خود بھی ایک لمبے عرصہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنتا رہا۔زیادتی کرنے والا شخص وہی تھا جس کے تندور پر یہ روٹیاں لگاتا تھا۔ملزم نے تفتیش کے دوران خود بھی کئی انکشافات کیے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔ملزم کا کہنا ہے کہ اسے بچپن میں کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ملزم نے کہا کہ وہ زیادتی کرنے والے لوگوں میں سے کئی افراد کے اب نام بھی نہیں جانتا،خیال رہے کہ چونیاں میں بچوں کے اغوا اور قتل کے واقعات کا مرکزی ملزم بچوں سیر کے بہانے رکشے پر بٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتا تھا۔ اس حوالے سے ریجنل پولیس افسر شیخوپورہ رینج حبیب تاجک نے بتایا کہ چاروں بچوں کو ایک ہی طریقے سے مارا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے 26 ہزار لوگوں سے تفتیش کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.