اسلام آباد:(24 جنوری 2020)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ شفاف نہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا سب سے زیادہ کرپشن مشرف پھرعمران خان کے دورمیں ہوئی ہے، تیسرے نمبرپر پیپلزپارٹی اور چوتھے نمبرپر (ن) لیگ کے دورمیں کرپشن ہوئی، اس رپورٹ کو کون مانے گا، جب کہ سندھ میں کرپشن کی طویل داستان لکھی ہوئی ہے۔
معاون خصوصی نے الزام عائد کیا کہ حکومت کے خلاف پلانٹڈ رپورٹ شائع کی گئی،کرپشن کنگز باہر بیٹھ کر ایسی تنظیموں کی ڈوریں ہلا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس کا کہنا تھا کہ وہ جماعت بھی رپورٹ پر تنقید کر رہی ہے جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے،سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.