Popunder ads

Breaking

جمعہ، 24 جنوری، 2020

چھوٹو گینگ کے سربراہ عدم شواہد پر بری

ملتان:(24 جنوری 2020) انسداد دہشت گردی عدالت نے متعدد کیسز میں ملوث چھوٹوگینگ کے سرغنہ سمیت چار ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مسعود ارشد نےغلام رسول عرف چھوٹو سمیت دیگر ملزمان کوشک کا فائدہ دے کر بری کیا۔
ملزمان پر اسلحہ،بارودی مواد رکھنے اور پولیس پر حملے کے الزامات تھے ان کے خلاف راجن پور تھانہ گوٹھ مزاری میں دوہزار نو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ چھبیس جولائی دوہزار انیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں دو سو اٹھانوے برس قید کی سزا سنائی تھی۔
اس سے قبل مارچ میں اے ٹی سی ملتان نے راجن پور میں چھ پولیس اہلکاروں کے قتل کے جرم میں بیس ڈاکوؤں کو سزائے موت سنائی تھی جن میں چھوٹو گینگ سے وابستہ کچھ ڈاکو بھی شامل تھے۔
واضح رہے کہ دوہزار سولہ میں کچے کے علاقہ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.