Popunder ads

Breaking

جمعرات، 23 جنوری، 2020

مقبوضہ کشمیر مین غیر انسانی سلوک جاری ہے، دفتر خارجہ


پاکستان نے کہا ہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے اور اس کو آج 172 دن ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت نے چار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کی مشکلات کو دنیا بھر مین تسلیم کیا جا رہا ہے۔اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہو گئیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہاکستان بھارتی چیف آف ڈیفنس کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے۔ پاکستان بھارت کی جانب سے اقلیتون کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک میں پاکستانی شہریوں کو ملوث کرنے کی بھارتی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔ اس معاملے ہر بھارتی سفارتی اہلکار کو بلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان میں بھارت کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کہ لائن آف کنٹرول پر جبگ بندی کی خلاف ورزی پر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امریکی ڈپٹی پرنسپل سیکریٹری ایلس ویلز پاکستان کے دورے پراسلام آباد آئیں۔ پاکستانی حکام سے بات چیت میں افغانستان میں مفاہمتی و امن عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان نے بات چیت کے ذریعے مسٗلہ افغانستان کا حل تلاش کرنے کا اپنا موقف دہرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی اور فورم کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.