اسلام آباد:(23 جنوری 2020)ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آج وزیراعظم کو تمغہ پہنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے کرپشن سے متعلق جاری ہونے والی رپورٹ پر اب تک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں ہاتھوں سے قومی دولت کو لوٹا جارہا ہے،ملکی معیشت بیٹھ چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آج وزیراعظم کو تمغہ پہنایا ہےمگرتحریک انصاف کی حکومت جواب نہیں دے سکی کہ ان کی جماعت کو فنڈنگ کہاں سے مل رہی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پر انڈے، چینی، مرغی کی قیمت کنٹرول کرنے کا الزام لگانے والے آج دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں،جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کے ہاتھ میں کنٹرول رہا تو چینی کی قیمت سو روپے کلو ہونے کا خطرہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.