پاکستانی نژاد برطانوی فلم سازسام مسعود کی فلم ’’ پیور لینڈ ‘‘ میں ادکاری کرنے والی کلاسیکل ڈانسر و اداکارہ سوہائی ابڑو نے نئی فلم کے لیے سرمنڈوالیا۔
سوہائی کی نئی فلم ’’دی ونڈو ‘‘ ہالی وڈ فلم کے اشتراک سے بنائی جا رہی ہے جس کے ڈائریکٹرز عمار لسانی اور کنزہ ضیاء ہیں۔
کلاسیکل ڈانس میں مہارت رکھنے والی سوہائی نے 2017 میں پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سام مسعود کی فلم ’’ پیور لینڈ‘‘ میں نوشہروفیروز سندھ کی بہادرخاتون نازودھاریجو کا کردار ادا کیا تھا۔ نازو دھاریجو نے تقریبا 10 سال قبل وڈیروں سے اپنی زمین کا قبضہ چھڑوایا تھا اورپولیس کا سامنا بھی ڈٹ کرکیاجس کے باعث انہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔
دی ونڈو سال 2017 میں برطانیہ کی جانب سے غیر ملکی زبان کی آسکر ایوارڈ کیٹیگری میں نامزد کی گئی تھی تاہم یہ فلم ایوارڈ نہیں جیت سکی۔
سوہائی نے سرمنڈوانے کے بعد ویڈیوز اور تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے فالوورزکوبتایا کہ شروع میں خوفزدہ تھی لیکن ساتھی اداکاروں اور ٹیم کی حوصلہ افزائی پر اس اقدام کیلئے تیار ہوگئی۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ بالوں کے بغیر عورت کو دیکھ کرمنفرد احساس کے ساتھ خود کو بہادر محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے ساتھی اداکار فاران طاہرکاشکریہ بھی اداکیا۔
فلم ’’دی ونڈو‘‘ میں سوہائی کو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے اورہر روپ کیلئے اداکارہ نے الگ ہیئر اسٹائل اپنایا، فلم کے آخر میں یہ کرداربالوں کے بغیر دکھایا جائے گا، اسی لیے سوہائی نے سرمنڈوالیا۔
فلم کیلئے اس نئے انداز کے علاوہ سوہائے نے انسٹا پوسٹ میں مداحوں کو اہم اطلاع بھی دی کہ وہ پاکستان چھوڑ کراٹلی منتقل ہوچکی ہیں۔ شادی گزشتہ سال ہوئی تھی اوران کے شوہر اٹالین نژاد ڈانسر ہیں جن سے سوہائی کی دوستی اٹلی میں ڈانس سیکھنے کے دوران ہوئی تھی۔
انسٹا پوسٹ میں سوہائی نے بتایا کہ میں زندگی کے نئے دور کا آغاز کرنے جا رہی ہوں، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ میں مکمل ہوچکی ہوں۔
فلم ’’دی ونڈو‘‘ کی کاسٹ میں اداکار فیصل قریشی ، سمیع خان اور فاران طاہر بھی شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.