Popunder ads

Breaking

اتوار، 26 جنوری، 2020

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہورآئیں گے جہاں وہ ناراض گروپ کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات پر بات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہورمیں مصروف دن گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کے علاوہاراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران صوبائی کابینہ کے اراکین اور اتحادیوں سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اس دوران وزیراعلیٰ وزراء کی کارکردگی پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں اس کے علاوہ وہ  امن و امان کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.