لگتا ہے میڈیا انڈسٹری میں کام کرنے والوں کو اب دوسرا راستہ ڈھونڈنا پڑ ہی رہا ہے۔۔۔کیونکہ میڈیا میں کام تو ہے لیکن پیسے شاید اب اس حساب سے نہیں۔۔۔یا شاید لوگوں کو اپنا مستقبل محفوظ نہیں لگتا۔۔۔اس لئے انڈسٹری کے کئی نام اب الگ الگ بزنس سے بھی وابستہ ہوگئے ہیں-
یاسر نواز حال ہی میں ندا یاسر نے کپڑوں کے بزنس میں قدم رکھا تو دوسری طرف یاسر نواز نے کھول لیا کراچی میں ایک حسین ریسٹورنٹ۔۔۔اس ریسٹورنٹ کا نام ہے ’’دی فاریسٹ‘‘ اور یہاں کا ماحول کافی خوابناک اور خوبصورت ہے۔۔۔یاسر نواز کا کہنا ہے کہ میں خود کھانے پینے کا بہت شوقین ہوں اس لئے مجھے لگا کہ کراچی والوں کے لئے یہ سب سے بہترین بزنس ہوگا جہاں لوگوں کی واحد تفریح کھانا ہے۔۔۔
|
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.