مقبوضہ بیت المقدس: (23 جنوری 2020) فرانسیسی صدر کا اسرائیل کا دورہ ۔ چرچ کے باہر اسرائیلی اہلکاروں کو دیکھ کر آگ بگولہ ہو کر عبادت گاہ سے دور ہوجانے کا حکم دے دیا۔
ایمانیول میکرون نے چرچ آف سینٹ این فرانس کا دورہ کیا جو فرانس کی ملکیت ہے ۔ صدر میکرون نے جب یہاں کا رخ کیا تو صدر دروازے پر اسرائیلی اہلکاروں کو دیکھ کر آگ بگولہ ہو گئے اور انہوں نے انتہائی غصے میں کہا جب میرے ساتھ فرانسنسی اہلکار ہیں تو اسرائیلی فوج کا یہاں کیا کام۔ صدر میکرون نے فوری طور پر ان اسرائیلی اہلکاروں کو چرچ سے دور ہوجانے کا حکم دیا۔ بعد میں میکرون نے مسجد اقصیٰ کا بھی رخ کیا عام طور پر جب بھی فرانسنسی حکمران، اس چرچ کا دورہ کرتا ہے تو اس کے اپنے ہی اہلکار ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.