Popunder ads

Breaking

جمعہ، 7 فروری، 2020

ہالی وڈ کےمعروف اداکارکرک ڈگلس 103 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے

ویب ڈیسک : آسکر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والےہالی وڈ کے معروف اداکار کرک ڈگلس 103 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ ہالی وڈ اداکار کرک ڈگلس سینما انڈسٹری میں 6 دہائیاں گزارنے کے بعد 103 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ آپ آسکر ایوارڈ یافتہ اسٹار مائیکل ڈگلس کے والد تھے۔ تین مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ کےلیے نامزد اور 1996 میں آسکر کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے ، کرک ڈگلس نے 100فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں"سپارٹاکس " (1960)، "لسٹ فار لائف" (1956) "بیڈ اینڈ بیوٹی فل" (1952) اور "چمپئن" (1949) جیسی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.