بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے پاکستانی منتظم کے شو میں جانے سے انکار کردیا ۔
سلمان خان کو امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک شو میں پرفارمنس کرنے کی دعوت دی گئی تھی جس میں ان کے علاوہ دیگر بھارتی و پاکستانی فنکار بھی پرفارمنس کریں گے۔
بھارتی میڈیا نے اپنی میں بتایا کہ سلمان خان نے ہیوسٹن میں پاکستانی شہری ریحان صدیقی کے شو میں جانے سے انکار کردیا تاہم خود اداکار نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
سلمان خان نے پاکستانی منتظم ریحان صدیقی کی جانب سے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ترتیب دیے گئے شو میں پرفارمنس کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے شو میں جانے سے انکار کردیا۔
رپورٹ میں دیگر بھارتی اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اب سلمان خان رواں ماہ میں ہونے والے پاکستانی منتظم کے شو میں شرکت نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہندوستانی فنکاروں نے امریکہ میں پاکستانی پروموٹرز کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا ہے۔ اس سے قبل بھی گلوکار کمار سانو ، الکا یاگنک اور ادیت نارائن نے پاکستانی نژاد پروموٹرز کے ذریعہ شو میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.