Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 120 2 ہوگئی

بیجنگ ۔ 20 فروری (اے پی پی) چین میں کورونا وائرس پھیلنے سے اموات کی تعداد بڑھ کر120 2 ہوگئی ہے ۔چین کے قومی صحت کمیشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ خطرناک کورونا وائرس کے864 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اس وقت000 126 سے زیادہ متاثرہ افراد زیر علاج ہیں اور 000،16 سے زائد افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج کر دیئے گئے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 114 افراد ہلاک ہوئے ۔ چینی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ضعیف اور بیمار افراد کے لئے زیادہ خطرناک ہے جو 20 سے زائد دیگر ممالک میں تک جاپہنچا ہے جن میں امریکہ ، ، سنگاپور ، فرانس ، روس ،سپین اور بھارت بھی شامل ہیں ۔صحت کی عالمی تنظیم نے متنبہ کیا ہے کورونا وائرس کی بنا پر بین الاقوامی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.