Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

بھارتی فورسزکی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سےسپاہی امتیاز علی شہید:آئی ایس پی آر

راولپنڈی:بھارتی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی سیکٹر پر وادی لیپا میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  بھارتی فورسز کی جانب سے  ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،بھارتی فورسز  نے لائن آف کنٹرول کے کیانی سیکٹر پر وادی لیپا میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی امتیاز علی شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج  نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.