Popunder ads

Breaking

اتوار، 2 فروری، 2020

13 سالہ ماں اور 10 سالہ باپ۔۔ دنیا میں سب ممکن ہے

روسی ٹی وی چینل کے شو ”آن دی ائیر“ میں دو بچوں ڈاریا اور ایوان نے اپنی کہانی سنائی۔ دونوں بچے اپنے والدین کی اجازت کے بعد ٹی وی پروگرام میں شامل ہوئے تھے۔
اس متنازعہ کہانی میں ڈاریا نے دعویٰ کیا کہ اُن کے ہونے والے بچے کا باپ اُن کا 10 سالہ بوائے فرینڈ ایوان ہے۔
ڈاریا کا دعویٰ ہے کہ اس کے تعلقات ایوان کے سوا کسی سے نہیں رہے۔ٹی وی پروگرام میں دونوں کے دعوے کےحوالے سے ماہرین کی رائے بھی شامل کی گئی۔
ان ماہرین نے دونوں بچوں کے ٹسٹ بھی کیے تھے۔
ایک ماہر نفسیات نے ڈاریا کے بیان کو درست قرار دیا لیکن دوسرے ماہرین نے ٹسٹ کے بعد ثابت کیا کہ ایوان باپ بننے کے لیے ابھی بہت چھوٹا ہے۔

یورولوجی اور اینڈرولوجی کے ماہر ڈاکٹر ایوگینی گریکوف نے بتایا کہ انہوں نے نتائج کو تین بار چیک کیا ہے، اس لیے اس میں غلطی کا امکان نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایوان میں ابھی سپرم سیلز ہی نہیں ہے، وہ ابھی بچہ ہے۔ انہوں بتایا کہ ایوان میں ابھی ٹیسٹوسٹیرون بھی نہیں ہیں، ابھی اُن کی بلوغت بھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ڈاکٹر ایوگینی نے ڈاریا کےدعوے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر ایوگینی کے پیش کیے گئے شواہد کے باوجود ڈاریا، ایوان اور اُن دونوں کے والدین ڈاریا کی کہانی سچ ہونے پر اصرار کر رہے ہیں۔ایوان کی والدہ کو بھی یقین ہے کہ اُن کا بیٹا 10 سال کی عمر میں بیٹا باپ بن سکتا ہے۔اس کیس میں ابھی تک ڈی این اے نہیں کیا گیا۔ روسی ذرائع کے مطابق اس کیس میں ڈی این اے ٹسٹ بعد میں کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.