چنیوٹ میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی میں منشیات فروشوں اور جواریوں سمیت 15 افراد گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق چنیوٹ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں سے 2 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ تھانہ بھوانہ اور لنگرانہ پولیس نے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر 3 مبینہ ملزمان حراست میں لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد چرس، شراب اور پستول برآمد کرلی گئی۔
سٹی پولیس نے جوا کھیلتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او حسنین حیدر نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.