Popunder ads

Breaking

اتوار، 9 فروری، 2020

ایک ہفتے میں چینی سمیت 16اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

فوٹو: آن لائن
ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی سمیت 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ادارہ شماریات کی جناب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دال مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
لہسن 70 روپے اضافے کےساتھ فی کلو 375 روپے کا ہوگیا، جبکہ چینی دو روپے اضافے کے ساتھ 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹماٹر سمیت 8 اشیا ضروریہ کی قیمتو‍ں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسکے علاوہ انڈے، آلو، ایل پی جی، آٹا، چکن، دال چنا اور دال ماش بھی سستی ہوگئیں۔
دودھ سمیت 27 اشیاہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.