اسلام آباد:(08 فروری 2020)ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی سمیت سولہ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا، بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ دال مونگ اور دال مسور کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔
پاکستان شماریات بیورو کے مطابق لہسن کی قیمت ستر روپے اضافے کےساتھ تین سو پچھہتر روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی جبکہ چینی دو روپے اضافے کے ساتھ اکیاسی روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹماٹر سمیت آٹھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،اسکے علاوہ انڈے، آلو، ایل پی جی، آٹا، چکن، دال چنا اور دال ماش بھی سستی ہوئیں جبکہ دودھ سمیت ستائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
دوسری جانب حکومت نے جنوری میں غذائی اشیاء آٹا چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ پر کنٹرول کیلئے سفارشات کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا یے، جو پندرہ دنوں میں ملک میں غذائی اشیاء کی طلب و رسد کو بہتر بنانے کیلئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.