Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 8 فروری، 2020

مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت 18فروری کو ہوگی

فوٹو: اے ایف پی
مسلم ليگ ن کے رہنماء مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواستوں پر سماعت 18 فروری کو ہوگی۔
سابق وزيراعظم کی صاحبزادی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا 2 رکنی بينچ تحليل ہوگيا تھا۔ بينچ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق پر مشتمل تھا، جس کے بعد کيس دوسرے بينچ کو منتقل کر ديا گيا۔
اب جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی ميں دو رکنی بنچ 18 فروری کو سماعت کرے گا۔
مریم نواز نے درخواست کے حتمی فیصلے تک 6 ہفتے کےلیے ایک بار باہر جانے کی اجازت دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.