ویب ڈیسک —
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں جیت کے جشن کے دوران گتھم گتھا ہونے پر بنگلہ دیش کے تین اور بھارت کے دو کھلاڑیوں کو قصور وار ٹہرایا ہے۔
بنگلہ دیش نے اتوار کو جنوبی افریقہ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دی تھی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کر رہی تھی۔ تاہم بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
فتح کا جشن منانے کے لیے بنگلہ دیش کے کھلاڑی فیلڈ میں آئے تو اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی۔
آئی سی سی کے مطابق بنگلہ دیش کے کھلاڑی شمیم حسین، رکیب الحسن اور توحید ریدوئے آئی سی سی کے لیول تین قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ اسی طرح بھارت کے آکاش سنگھ اور روی بشنوئی پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.