Popunder ads

Breaking

منگل، 11 فروری، 2020

واٹس ایپ میں بالآخر ”ڈارک موڈ “ فیچر متعارف

ویب ڈیسک : معروف تین میسنجر واٹس ایپ نے بالآخر ”ڈارک موڈ “ فیچر متعارف کروادیا جس کے تحت صارفین اب چیٹ وال پیپرز میں 6 نئے ڈارک رنگوں کواپنے وال پیپر کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 2018 میں واٹس ایپ حکام کی جانب سے ڈارک موڈ متعارف کروانے کا وعدہ کیا تھا۔جس کے بعد صارفین اس موڈ کا شدت سے انتظار کر رہے تھے جبکہ اب گزشتہ ماہ واٹس ایپ کی جانب سے ڈارک موڈ فیچر کو اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کروا دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد ایپ میں ڈارک سولڈ وال پیپرز کا اضافہ ہوجائے جس کے بعد صارفین اس سہولت کو استعمال کر سکے گے ۔اس اپ ڈیٹ سے صارفین 6 نئے ڈارک رنگوں کو چیٹ وال پیپر کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.