پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں گذشتہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ٹکرائی تھیں جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے دونوں ٹیمیں متعدد بار عالمی کپ جیت چکی ہیں۔
قومی ٹیم نے 2004 اور 2006 میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا جبکہ بھارت چار مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر پر سجا چکا ہے۔
دونوں ٹیمیں انڈر 19 ورلڈ کپ میں نو مرتبہ اپنے سامنے آ چکی ہیں، قومی ٹیم نے پانچ جبکہ بھارت چار مرتبہ جیت حاصل کی ہے۔
گروپ اسٹیج میں پاکستان تین میں سے دو مقابلوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ بھارت نے اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں جیت بٹوری۔
قومی ٹیم کا زیادہ انحصار کپتان روحیل نذیر، حیدر علی خان، محمد ہریرا، آل راؤنڈر عباس آفریدی اور گیند بازوں میں محمد عامر خان اور طاہر حسین پر رہےگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.