Popunder ads

Breaking

بدھ، 5 فروری، 2020

وہاب ریاض صدمے میں، ایک غلط فیصلہ

گلبرگ میں واقع ایک نجی اسٹور پہ آمد کے بعد وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں ںے اس عزم کا اظہارکیا کہ جیسی پرفارمنس دیتا ہوں ویسی ہی آئندہ بھی دینے کی کوشش کروں گا۔
ایک سوال پر ممتاز باؤلر نے کہا کہ اس مرتبہ بہترین باؤلر بننے کی کوشش کروں گا لیکن باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی پوری توجہ دے رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پہ کامل یقین ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ عامر اور حارث کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جیتنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھیلنے والا سب کی نگاہوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نہ کسی ٹیم سے ڈری ہے اورنہ ہی ڈرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر میچ جیتنے کے لیے آتے ہیں۔
ایک اور سوال پرانہوں نے کہا کہ ساری ٹیمیں ہی مشکل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اچھا کھلاڑی ہے اور باہر بھی نمبر ون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقابلہ اچھا ہو گا۔
عالمی شہرت یافتہ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 بڑا اچھا کھیل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں بھارت سے جیتنے کی کوالٹی بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانا اور پیغام دینا ازحد ضروری ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ترین ملک ہے۔
 پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشا اللہ مقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔ انہوں ںے کہا کہ پانچ فروری کو یوم کشمیر ہے جسے ہم بھرپورطریقے سے منائیں گے اور پوری قومی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.