Popunder ads

Breaking

منگل، 18 فروری، 2020

پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں 2020سپورٹس گالا شرو ع ہو گیا

جہلم ( 92 نیوز) پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ٹونٹی ٹونٹی سپورٹس گالا  کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں  طلبا اور طالبات  نے  بھرپورشرکت  کر کے خوب رنگ جمایا، سپورٹس فیسٹیول 5 روز تک جاری رہے گا۔
پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں ٹونٹی ٹونٹی سپورٹس گالا کی رنگا رنگ  تقریب ہوئی ، کھلاڑیوں نے  ہلہ گلہ جبکہ طالبات نے مختلف شو پیش کرکے خوب داد وصول کی۔
پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر غفور نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا اور کھیلوں کےفروغ کے لئے فیسٹیول کے انعقاد کوسراہا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والے طُلبہ و طالبات کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی سپورٹس فیسٹیول 5 روز تک جاری رہے گا جس میں کرکٹ، رسہ کشی، بیڈ مینٹن سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.