Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

پی ایس ایل 2020 کا آغاز ، شائقین پرجوش اور تیار

پاکستان سپر لیگ 2020 کی چمکتی دھمکتی ٹرافی کی تقریب رونمائی کپتانوں کی موجودگی میں کر دی گئی ہے۔
Intezar ka waqt khatam hua! Here is your first look at the #HBLPSLV trophy! What do you think? #TayyarHo? pic.twitter.com/LAUwk6WT1q
— #PSL2020 #HBLPSLV #PSL2020 (@HBLPSL_2020) February 20, 2020
تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں کرکٹ سے اجالے ہونے کو بےتاب ہیں، ایونٹ جیتنے کے لیے کپتانوں نے اپنا اپنا پلان بھی بتا دیا ہے۔
پی ایس ایل فائیو2020 کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا اوررونمائی سکواش پلئیر جان شیر خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں کی۔
، تمام چھ کے چھ کپتان بھی اس موقع پر موجود تھے، چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کے بعد ٹیم لیڈرز نے اپنے پلان بتائے۔
دس لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم والے والے پانچویں سالانہ کرکٹ میلے کا باقاعدہ آغاز آج سے ہورہا ہے ۔
افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی لگے گا جس میں 350 فنکار جلوہ گر ہو نگے اور مین ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
350 artists to converge at National Stadium for #HBLPSLV opening ceremony. #TayyarHain pic.twitter.com/fmIkEajK7Q
— #PSL2020 #HBLPSLV #PSL2020 (@HBLPSL_2020) February 19, 2020
پاکستان سپر لیگ 2020 کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ تقریب آج کراچی میں شروع ہو گی، افتتاحی تقریب شام 6 بجکر 45 منٹ پر منعقد ہوگی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
افتتاحی تقریب کے بعد رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.