Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

عمر اکمل پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کےتحت معطل

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمرا کمل کو پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کردیا ۔عمر اکمل اب پی ایس ایل بھی نہیں کھیل سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کردیا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ وہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات جاری رہنے تک کرکٹ سے متعلق کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔پی سی بی کے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق   ابھی تحقیقات جاری ہیں   اور کرکٹ بورڈ اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔
اس دوران، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کے لیے عمر اکمل کے متبادل کا انتخاب کرنے کی اجازت ہوگی۔ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے شروع ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.