Popunder ads

Breaking

جمعرات، 20 فروری، 2020

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کارنگارنگ آغازآج سے

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا رنگا رنگ آغاز آج شام سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
پی ایس ایل کے پہلے میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا جس میں اسلام آباد يونائيٹڈ اور کوئٹہ گليڈی ايٹرز ٹکرائيں گے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹائٹل کے دفاع کے ليے پرعزم ہيں تو دوسری جانب اسلام آباد يونائيٹڈ کے کپتان بھی تيسری بار ٹرافی اٹھانے کو بے تاب ہيں۔
میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار آواز کا جادو جگا کرشائقين کا جوش بڑھائیں گے ۔ پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب میں ابرار الحق، راحت فتح علی خان، آئمہ بیگ، علی عظمت، ابومحمد، فرید ایاز، سجاد علی، صنم ماروی، عارف لوہار، ہارون، عاصم اظہر اور بیشمار دیگر شامل ہیں۔ مجموعی طور 350 آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پہلی بار ایسا ہورہا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جارہے ہیں۔ ایونٹ کے مجموعی 34 میچز کراچی ، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔ پی ایس ایل کا فائنل 22 مارچ کو لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل کی 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، لاہورقلندرز، ملطان سلطانز، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہیں۔
پی ایس ایل کا دوسرا میچ کل 21 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا ہوگا۔ قذافی اسٹيڈيم فائنل سمیت 14 میچز کی میزبانی کرے گا۔
گزشتہ روز پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کی گئی، چيئرمين پی سی بی احسان مانی کہتے ہيں يہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ايونٹ ہے۔ آئندہ سال پشاور ميں بھی ميچز کے ليے پراميد ہيں۔
انعامی رقمپی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیزن 5 میں 10 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی ۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ ڈالرز جبکہ رنراپ ٹیم کو 2 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے۔ ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے ساتھ ساڑھے 4 ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔
ایونٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین بیٹسمین ، بولر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈز جیتنے والوں میں 80 ہزار ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔
دوسری جانب انٹرنيشنل کرکٹ کونسل کی سیکورٹی کنسلٹنٹ کمپنی نے پی ايس ايل کيلئے 12 سیکورٹی ایکسپرٹ پاکستان بھيج ديے۔
پی ايس ايل کی 6 ٹيموں کے ساتھ ايک ايک سکيورٹی کنسلٹنٹ مقرر کر ديا گيا ہے۔ 2 سیکيورٹی ايکسپرٹ انٹرنيشنل ميچ آفيشلز کے ساتھ رہيں گے۔ايونٹ کے چاروں وينيوز پر بھی ايک ايک آفيشل ہوگا۔ غيرملکی کنسلٹنٹ ای این ڈیوڈ سکيورٹی کو ليڈ کر رہے ہيں۔ سیکورٹی کمپنی آئی سی سی سمیت تمام ٹیسٹ نیشنز کو رپورٹ بھجوائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.