Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

پی ایس ایل 2020 ، آج دو میچز کھیلے جائیں گے

پا کستان سپر لیگ 2020 کے سیزن 5 میں آج کراچی اور پشاور آمنے سامنے ہوں گے، دوسرے میچ میں لاہور کا مقابلہ ملتان سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیرن سیمی کریں گے۔
پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔
لاہور قلندرز سہیل اختر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ ملتان سلطانز ٹیم کے کپتان شان مسعود کو سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
#QGvIU
Mohammad Hasnain, Azam Khan star in Quetta Gladiators’ three-wicket win over Islamabad United
Match Report: https://t.co/CBmg8Ipsl5 #HBLPSLV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2020
پی ایس ایل فائیو کا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نام ہو گیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامناکر نا پڑا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.