Popunder ads

Breaking

جمعہ، 21 فروری، 2020

مہوش حیات کو پی ایس ایل کا پہلا میچ کیسا لگا؟

معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں سپر لیگ کا افتتاحی میچ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی آکر اور یہاں غیرملکی کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ آئیں دنیا کو دکھا دیں کہ پاکستان کھیلوں کے بڑے ایونٹس منعقد کرا سکتا ہے۔
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر کرکٹ گھر آگیا۔
واضح رہے کہ جمعرات 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب اور میچ میں کئی شوبز ستارے موجود تھے۔ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی۔
پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب ٹی وی اور انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کی گئی، جسے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شائقین نے دیکھا، جب کہ نیشنل اسٹیڈیم بھی ہزاروں شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.