لاہور — لاہور کے الحمرا ہال میں ہونے والے آٹھویں لٹریری فیسٹیول میں تیسرے روز25 سیشنز منعقد ہوئے۔ جس میں دنیا بھر سے صحافیوں، مصنفین، استادوں کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے لکھاریوں، صحافیوں اور آرٹسٹوں نے شرکت کی۔
تین روزہ لٹریری فیسٹیول کے ایک سیشن میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے افغان امن عمل پر ایرانی نژاد امریکی استاد اور مصنف ولی نصر ، سابق پاکستانی سفارت کار ریاض محمد خان نے شرکت کی۔ جب کہ میزبانی کے فرائض صحافی اور مصنف احمد رشید نے ادا کیے۔
صحافی اور مصنف احمد رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امریکہ پر زیادہ بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ کیونکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ امریکہ افغانستان سے نکل رہا ہے اور پاکستان، ایران اور روس ہمیشہ یہاں ہی رہیں گے اور یہ ممالک ہی افغانستان کے مستقبل میں پڑوسی ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.