دبئی: (29 فروری 2020) آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن محفوظ رہی۔ آسٹریلیا ورلڈ نمبر پانچ جنوبی افریقہ کودوایک سے ہراکربھی پاکستان کی جگہ نہ لے سکا۔گرین شرٹس کی ایک پوائنٹس کے برتری برقرارہے۔ بیٹنگ میں بابراعظم اور بولنگ میں راشدخان بدستور ورلڈ نمبر ون ہیں۔
آئی سی سی نے تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔جس کے مطابق پاکستان کی سولہ ماہ سے قائم ٹاپ پوزیشن محفوظ رہی۔آسٹریلیا نے میزبان جنوبی افریقہ کوحالیہ سیریز میں دو ایک سےشکست دی لیکن عالمی نمبرپانچ سے ایک میچ ہارنے کی وجہ سے وہ گرین شرٹس کی جگہ ٹاپ پوزیشن پرفائزہونے کے لیے مطلوبہ پوائنٹس حاصل نہ کرسکا۔پاکستان دوسوستراور آسٹریلیا دوسوانہتر پوائنٹس کے ساتھ بدستور عالمی نمبر ایک اور دو پر موجود ہیں۔انگلینڈ دو سوسڑسٹھ، بھارت دوسوچونسٹھ، جنوبی افریقہ دوسوانسٹھ اور نیوزی لینڈ دوسو پینتالیس پوائنٹس کے ساتھ تیسری سے چھٹی پوزیشن پرفائزہیں۔
بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم ٹاپ پوزیشن پرفائز ہیں۔بھارت کے لوکیش راہول نے دوسری پوزیشن پرقبضہ کرلیا۔ایرون فنچ تیسری،کولن منرو چوتھی اورگلین میکس ویل پانچویں نمبر پرہیں۔ بولنگ میں افغان لیگ اسپنرراشدخان ورلڈنمبرون ہیں۔ان کے ہم وطن مجیب الرحمٰن دوسرے،ایڈم زمپاتیسرے،ایشٹن اگر چوتھے،تبریزشمسی پانچویں نمبر پرموجود ہیں۔پاکستان کے عماد وسیم ساتویں اورشاداب خان آٹھویں نمبر پرہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.