سعودی حکام نے جذبہ انسانی کے تحت دارالحکومت میں مقیم 215 یتیموں کی شادیاں کروا دیں۔غیر ملکی خبر میڈیا کے مطابق خلیجی ملک سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حکومت کی جانب سے انسانی ہمدردی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 215 تیموں کی شادیاں کرائی گئی ہیں۔یہ شادیاں سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود آبادی کے ذیلی ادارے شعبہ شادی کی زیر اہتمام انجام پائی ہیں، جس کا قیام یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کےلیے قائم کیا گیا تھا۔وزارت محنتت ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یوسف السیالی نے بتایا کہ یتیموں کی شادی کے متعدد مراحل ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں شادی کے خواہش مند یتیم لڑے اور لڑکیوں کو شعبہ شادی میں خود کو رجسٹرڈ کرانا پڑتا ہے۔خواہش مند افراد کے رجسٹریشن ہونے کے بعد شعبہ ان کے کوائف کا جائزہ لیا جاتا ہے کہ ان کی فراہم کردہ معلومات درست ہے یا غلط ہے، پھر ان کےلیے دلہن تلاش کی جاتی ہے۔ڈاکٹر السیالی نے مزید بتایا شادی کا یہ شعبہ نہ صرف شادی کی تقریبات منعقد کرتا ہے بلکہ شادی کے بعد بھی ان سے رابطہ رکھا جاتا ہے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات سے انہیں نکالا جاسکے۔ یتیموں کو روزگار بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
اتوار، 23 فروری، 2020
سعودی حکومت کا بڑا اقدام،دارالحکومت میں مقیم 215 یتیموں کی شادیاں کروا دیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.