چین میں کرونا وائرس سے مزید 96 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 442 ہو گئی۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 78 ہزار 599 ہو گئی۔ ایران میں 6 اور اٹلی میں 2 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے علاوہ خطرناک وائرس کی تباہ کاریاں دنیا بھر میں پھیلتی جا رہی ہیں، چین مزید 630افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی، ایران میں کرونا وائرس سے 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، متاثرین کی تعداد 18 ہو گئی۔ وائرس سے متاثرہ مریضوں کو ایران کے شہر قم کے ایک ہسپتال میں الگ تھلگ رکھا گیا ،کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران میں اسکول، یونیورسٹیاں اور ثقافتی مراکز بند کر دیئے گئے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایران کی صورت حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دے دیا ۔اٹلی میں کرونا وائرس سے 2 ہلاکتیں، مریضوں کی تعداد 79 ہو گئی۔ اٹلی کے وزیراعظم کا کرونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں آنے جانے پر پابندی کا اعلان کر دیا، کرونا وائرس کے باعث 3 فٹ بال میچ منسوخ کردئیے گئے۔ جنوبی کوریا میں بھی 123 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے امکانات کم ہو رہے ہیں۔
اتوار، 23 فروری، 2020
چین میں کورونا وائرس سے2442 افراد ہلاک
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
Please do Not enter your any spam link in the comment box.