Popunder ads

Breaking

ہفتہ، 22 فروری، 2020

چین: کورونا سے ہلاکتیں 2345 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے مزید 109 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد چین میں وائرس سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 2345 ہو گئی۔
ملک میں وائرس کے مزید 397 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
 چین سے باہر کورونا وائرس سے اب تک 11 ہلاکتیں اور ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی آ رہی ہے تاہم متاثرہ افراد کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہیں روکا جا سکا ہے۔
چین میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی مدد سے کرونا وائرس کے علاج کے لیے 2 ادویہ کی آزمائشی جانچ شروع کر دی گئی ہے، تاہم ان ادویہ کے نتائج 3 ہفتوں میں سامنے آئیں گے۔
جنوبی کوریا میں بھی 156 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
جاپان سے آسٹریلیا پہنچنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، یہ دونوں افراد جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں سوار تھے۔
ایران میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یوکرین میں ووہان سے آنے والوں کو قرنطینہ لے جانی والی بس پر لوگوں نے پتھراؤ کر دیا، روڈ بلاک کیے اور ٹائر جلائے۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، متعد د کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزارتِ صحت امارات نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔
نئے متاثرہ افراد میں سے ایک بنگلا دیشی اور دوسرا فلپائنی ہے، امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہو گئی، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق چین سے ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد متحدہ عرب امارات میں صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.