Popunder ads

Breaking

منگل، 11 فروری، 2020

ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے

وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز اعلان کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچیں‌گے۔وائٹ ہائوس کے مطابق ٹرمپ دہلی کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی علاقے ریاست گجرات بھی جائیں گے۔
امریکی ایوان صدر کے مطابق گذشتہ ہفتے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی تھی۔ اس موقعے پر امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو اپنے دورہ بھارت کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ دونوں رہ نمائوں‌کا کہنا تھا کہ اس دورے سے دونوں‌ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری اور تعلقات مزید مزید مستحکم ہوں‌گے۔
خبر رساں ادارے'اے ایف پی' کے مطابق بھارت کے دورے پر امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی صدر کے ہم راہ ہوں‌گی۔ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاوہ گجرات کے شہر احمد آباد کا بھی دورہ کریں‌گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.