Popunder ads

Breaking

منگل، 11 فروری، 2020

کیارا طوفان نے برطانیہ سمیت یورپ میں تباہی مچادی

لندن ( 92 نیوز ) کیارا طوفان نے برطانیہ سمیت یورپ بھر میں تباہی مچا دی، حادثات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔  طوفان سے فلائٹس اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہے ۔
کیارا طوفان نے برطانیہ سمیت یورپ بھر میں تباہی مچا دی، خبر ایجنسی کے مطابق شدید طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ، پولینڈ میں ایک خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی ہلاک،سویڈن میں کشتی ڈوبنے سے ایک شخص  جان سے گیا جبکہ دوسرا لاپتہ ہو گیا۔
برطانیہ اور سلووینیا میں 2 افراد گاڑیوں پر درخت گرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جرمنی میں ایک شخص طوفان کی وجہ سے ٹریفک حادثے میں دم توڑ گیا ، برطانیہ میں 20 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی کیلئے بحالی کا کام جاری ہے۔
طوفان کے باعث فلائٹس اور ٹرین سروس بری طرح متاثر ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.