Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

پی پی 241 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور:(19 فروری 2020)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سو اکتالیس میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پندر اپریل کو ضمنی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے،جس کے لئے دو سے چار مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے نو مارچ تک ریٹرننگ افسر اسکروٹنی کا عمل مکمل کرینگے،سولہ مارچ تک امیدوار ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل کرسکیں گے جبکہ انیس مارچ کو امیدوار کو انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی پی دو سو اکتالیس مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کاشف چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.