Popunder ads

Breaking

بدھ، 19 فروری، 2020

کیماڑی گیس واقعہ:ابتدائی تحقیقات میں سویا بین ڈسٹ الرجی وجہ قرار

کراچی:(19 فروری 2020)کیماڑی میں زہریلی گیس سے مزید درجنوں افراد متاثرہوگئے ہیں جبکہ ڈاؤ میڈیکل کالج انتظامیہ نے آج سول اسپتال کیمپس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کیماڑی میں پھیلنے والی زہریلی گیس سے ہلاکتوں کی تعداد چودہ تک جاپہنچی ہے جبکہ مزید کئی افراد متاثر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیا الدین کیماڑی اسپتال کراچی میں رات آٹھ بجے سے سوا ایک بجے تک باسٹھ مریض منتقل کئے گئے، جن میں سے اڑتالیس افراد کو طبی امداد د ےکر رخصت کردیا گیا جبکہ پانچ افراد اب بھی ضیا الدین اسپتال کیماڑی میں زیرعلاج ہیں، اسی طرح نو افراد کو ضیا الدین سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زہریلی گیس کے مبینہ اثرات سے بچنے کے لئے ڈاؤ میڈیکل کالج انتظامیہ نے آج بروز بدھ ڈاؤ میڈیکل کالج سول اسپتال کیمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق فیصلہ گیس لیکج کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے،آج ڈاؤ یونیورسٹی کا صرف سول اسپتال کیمپس بند رہے گا۔
دوسری جانب کمشنر کراچی نے اسکول بند ہونے کی اطلاع کا نوٹس لیا ہے،افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج تمام سرکاری و نجی اسکول کھلے رہیں گے،کوئی اسکو ل بند نہیں ہوگا۔
دوسری جانب جامعہ کراچی کی فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی رپورٹ میں ہلاکتوں کی وجہ سویا بین ڈسٹ الرجی قرار دی گئی ہے جبکہ رپورٹ کی تیاری کے دوران جاں بحق اور متاثرہ افراد کے خون اور پیشاب کے نمونوں کے ٹیسٹ بھی لیے گئے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام سے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس کے اخراج سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Please do Not enter your any spam link in the comment box.